Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز ، شائقین کےلئے این سی او سی سے اجازت لینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ سے سیریزز کیلئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا خواہشمند ہے۔
پی سی بی کراؤڈ کی اجازت کیلئے این سی اوسی سےرابطہ کرے گا، اور راولپنڈی، لاہور میں ہونے والے میچز میں تماشائیوں کو اجازت دینےکی درخواست کی جائے گی۔
پی سی بی ویکسی نیشن شدہ تماشائیوں کی اجازت کی بات کرے گا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ والے تماشائیوں کوداخلے کی اجازت پر زور دیا جائے گا۔




















