Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان میں گرین مارولز بوٹنی کیریئر اینڈ انوویشن ایکسپو کا افتتاح آج 11 فروری کو ہوگا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے متی تل کیمپس میں شعبہ بوٹنی کے زیرِ اہتمام “گرین مارولز بوٹنی کیریئر اینڈ انوویشن ایکسپو” کی افتتاحی تقریب آج 11 فروری 2026 کو منعقد ہوگی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی۔
ایکسپو کا بنیادی مقصد جدید نباتاتی تحقیق، بوٹنی سے وابستہ کیریئر مواقع اور طالبات کے تخلیقی و تحقیقی منصوبوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس نمائش کے ذریعے ماحولیاتی آگاہی، سائنسی جدت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔




















