Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں استقبال رمضان کی تقریب : روحانی تجدید، رحمت اور الٰہی نعمتوں کا مہینہ

دی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ و عربی کے زیر اہتمام "رمضان المبارک: روحانی تجدید، رحمت اور الٰہی نعمتوں کا مہینہ” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیمینار کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا باوقار استقبال کرنا اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی روحانی، اخلاقی اور سماجی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار کی مہمانِ خصوصی اور چیف آرگنائزر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک محض روزہ رکھنے کا مہینہ نہیں بلکہ یہ تزکیۂ نفس، احتسابِ ذات اور روحانی ارتقاء کا ایک جامع تربیتی پروگرام ہے۔

اس بابرکت مہینے میں اللہ رب العزت اپنے بندوں کو اپنی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے دروازے کھول کر اپنی طرف رجوع کرنے کا خصوصی موقع عطا فرماتا ہے رمضان انسان کو صبر، برداشت، ہمدردی، ایثار اور نظم و ضبط جیسی اعلیٰ اخلاقی اقدار سکھاتا ہےیہ مہینہ ہمیں بھوک اور پیاس کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات کے احساس سے جوڑتا ہے اور خدمتِ خلق کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔

طالبات اس مقدس مہینے کو خود احتسابی، عبادات میں اضافہ، تلاوتِ قرآن پاک، ذکر و اذکار اور صدقات کے ذریعے اپنی روحانی اصلاح کا ذریعہ بنائیںانہوں نے مزید کہا کہ ایک تعلیمی ادارے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم علمی ترقی کے ساتھ ساتھ اخلاقی و روحانی تربیت کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں۔

رمضان المبارک طالبات کے لیے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اسلامی اقدار کو اپنانے کا بہترین موقع ہے یونیورسٹی میں ایسے روحانی و فکری پروگرامز کا تسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ طالبات ہمہ جہت ترقی حاصل کر سکیں۔

مہمانِ مقرر ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن نے کہا کہ رمضان کا بنیادی مقصد تقویٰ کا حصول ہے، جو انسان کو گناہوں سے بچا کر نیکیوں کی طرف مائل کرتا ہے، روزہ انسان میں ضبط نفس، صبر اور روحانی پاکیزگی پیدا کرتا ہے طالبات خلوصِ نیت کے ساتھ عبادات، تلاوتِ قرآن، صدقہ و خیرات اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں۔

اس موقع پر زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر عذرا پروین نے عفو و درگزر، بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز بی زیڈ یو نے کہا کہ رمضان المبارک انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، یہ مہینہ دلوں کو پاک کرنے، ایمان کو مضبوط بنانے اور اپنے اعمال کی اصلاح کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

سیمینار کے اختتام امتِ مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا پر کی گئی،سیمینار میں فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button