Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں : آرمی چیف

آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت ہوناچاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیا۔
آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اور غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستور جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، جبکہ جغرافیائی اورآبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش جاری ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے خطے کی سیکیورٹی کوشدیدخطرات لاحق ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت ہوناچاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button