Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل : ملتان سلطانز کی واپسی؛ جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ذرائع کے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ سٹالینز کا نام بدل کر ملتان سلطانز رکھ دیا ہے، اس طرح سیالکوٹ سٹالینز کا سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع نے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سلمان نصیر کے حوالے سے بتایا کہ سیالکوٹ سٹالینز کا نام بدل کر ملتان سلطان ر کھ دیا گیا ہے جس کے بعد جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس امر کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سراہا ہے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی نیلامی کے بعد بورڈ ادائیگی کے لئے خریداروں میں کچھ ایشوز کے بعد ٹیم کے شیئرز کی فروخت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

دریں اثنا نام تبدیلی کی خبر سے جنوبی پنجاب کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے کہا ملتان سلطانز نہ صرف ملتان بلکہ پورے خطے کی نمائندگی کرتی ہے، نام کا واپس آنا خوش آئند ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button