Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔

امتحانات کی مارننگ شفٹ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک جبکہ آفٹرنون شفٹ 1 بجے سے 4 بجے تک ہوگی، جمعہ کے روز آفٹرنون شفٹ 2 سے 5 بجے تک منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی جماعت کا پہلا پرچہ انگلش 9 مارچ کو ہوگا، دوسری جماعت کا پہلا پرچہ جی کے مقرر کیا گیا ہے، تیسری جماعت کا پہلا پرچہ اسلامیات اور اخلاقیات ہوگا۔

چوتھی جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی کا ہوگا۔ پانچویں جماعت کا آغاز اسلامیات اور اخلاقیات سے ہوگا، چھٹی جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی ہوگا، ساتویں جماعت کا پہلا پرچہ کمپیوٹر اور عربی ہوگا۔آٹھویں جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی ہوگا۔

مزید برآں ناظرہ قرآن، ترجمہ قرآن اور تجویدی قاعدہ کے پرچے بھی شیڈول میں شامل ہیں، اور ریڈنگ، لسٹننگ اینڈ اسپیکنگ کے خصوصی پرچے بھی لیے جائیں گے۔

سی ای اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اینڈ آف ایئر ایس بی اے امتحانات کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانات شفاف اور منظم طریقے سے منعقد ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button