Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چیئرمین ایجوکیشنل موومنٹ پنجاب ملتان کی تعلیمی افسروں سے ملاقات

رانا محمد اسلم انجم چیئرمین ایجوکیشنل موومنٹ پنجاب ملتان نے ڈی پی ائی سکینڈری زاہدہ بتول اور سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب محمد امین اویسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور آج پانچ مارچ 2026 ملتان ڈویژن کے پرامن احتجاجی جلسے اور جلوس کے سلسلے میں ملاقات جلسے اور جلوس کو پرامن بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے تمام اگیگا قائدین کی درخواست پیش کی کہ شرکا کو روکنے کےلئے کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور نہ ہی اساتذہ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جس پر دونوں افسروں کا کہنا تھا ک پرامن احتجاج اساتذہ کا حق ہے مگر اس سے تدریسی عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے، کلاسز کااہتمام کیاجائے اور ڈسپلن کی پابندی رکھی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button