Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’’استقبالِ رمضان‘‘ زکریا یونیورسٹی میں سیمینار

ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کے زیر اہتمام ’’استقبالِ رمضان‘‘ کے حوالے سے ایک بامقصد سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مذہبی اسکالر فاروق احمد خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر کامران اشفاق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور طباء طالبات کو ہدایت کہ اس ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں اور نیکیاں سمیٹیں۔

انہوں نے ماہِ رمضان کی فضیلت اور اس کے عملی تقاضوں پر روشنی ڈالی۔مذہبی سکالر فاروق احمد نے کہا کہ اسلام آسانی کا دین ہے اور عبادات میں سہولت کو مقدم رکھا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص کھڑے ہو کر نماز ادا نہی کر سکتا تو بیٹھ کر اور ضرورت ہو تو لیٹ کر بھی نماز ادا کر سکتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے آسانی چاہتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے اور شیاطین کو مقید کر دیا جاتا ہے، تاہم انسان کی غفلت، نفس اور پرانی عادات اسے گناہوں کی طرف مائل کر دیتی ہیں۔ ماہِ صیام دراصل خود احتسابی اور اصلاحِ نفس کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سکالر فاروق احمد نے کہا کہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اپنے عروج پر ہوتی ہے اور نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ روزہ اور قرآنِ کریم قیامت کے دن انسان کی شفاعت کا سبب بنیں گے۔
انہوں نے انسان اور شیطان کے فرق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسان اپنی خطا پر نادم ہو کر معافی طلب کرتا ہے جبکہ تکبر شیطانی صفت ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اگر رمضان کو ایمان اور احتساب کے ساتھ گزارا جائے تو یہ مغفرت اور بخشش کا ذریعہ بنتا ہے۔

اختتام پر شرکاء کو تلقین کی گئی کہ اس بابرکت مہینے سے عہدِ وفا کریں اور اس کے تقاضوں کو عملی زندگی میں اپنائیں۔

آخر مِیں ڈاکٹراِمتیاز احمد وڑائچ نے تمام شرکاء طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر صائمہ افضل، ڈاکٹر تہمینہ ستار، ڈاکٹر صِبغہ نور، شہزاد احمد کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعدادِ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button