Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کیلئے خواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

طلباء 20 مارچ تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای ڈی نے تصدیق کی ہے کہ اب تک فیز 2 کے لیے 1 لاکھ 31 ہزار 805 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سکیم میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ساتھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء بھی اہل قرار دیے گئے ہیں جبکہ فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء بھی اس سکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یہ سکیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔

وزیرِ اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اس کے ذریعے طلباء کو تعلیمی اور ڈیجیٹل وسائل تک رسائی حاصل ہو گی، جس سے وہ آن لائن تعلیم، تحقیق، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button