حساس اور ہارڈ امتحانی مراکز میں امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے بائیو میٹرک رجسٹریشن کا شیڈول جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے سلسلے میں حساس اور ہارڈ امتحانی مراکز میں امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے بائیومیٹرک رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان بورڈ کے مطابق بائیومیٹرک رجسٹریشن کی تفصیلات امیدواروں کی رول نمبر سلپس پر درج ہیں اور اس عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق بائیومیٹرک رجسٹریشن 14 مارچ 2026 تک جاری رہے گی، اس دوران تمام پرائیویٹ امیدواروں اور ملحقہ ریگولر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق متعلقہ امتحانی مرکز پر پہنچ کر بائیو میٹرک رجسٹریشن مکمل کروائیں۔
بورڈ حکام کے مطابق مقررہ تاریخوں میں بائیو میٹرک رجسٹریشن مکمل نہ کرانے والے امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بورڈ کے مطابق جن حساس یا ہارڈ سنٹرز پر بائیومیٹرک رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے ان میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رِند جادہ کہروڑ پکا، گورنمنٹ مسلم پبلک ہائی اسکول 363 ڈبلیو بی لودھراں، گورنمنٹ شریف شہید ہائی اسکول 376 ڈبلیو بی دنیاپور، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول مخدوم علی لودھراں، گورنمنٹ ہائی اسکول گوگراں لودھراں، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول 105/15 ایل ونجاری میاں چنوں، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول 105/15 ایل ونجاری میاں چنوں، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول 135/10 آر جہانیاں، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول 138/10 آر جہانیاں، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بگڑ سرگانہ کبیر والا، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول سردار پور کبیر والا، گورنمنٹ ہائی اسکول قتل پور کبیر والا، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول مخدوم پور پہوڑاں خانیوال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول مخدوم پور پہوڑاں خانیوال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بلند پور میلسی، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سردار پور جھنڈیر میلسی، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول 130 ای بی بوریوالہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول 142 ای بی بوریوالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 142 ای بی بوریوالہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سہوکا بوریوالہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول شیخ فضل بوریوالہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول لُڈن وہاڑی، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول مٹوٹلی شجاع آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول مٹوٹلی شجاع آباد، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول راجہ رام شجاع آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول جلال پور کھاکھی شجاع آباد، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ایلم پور ملتان اور گورنمنٹ ہائی اسکول بوسن ہتھڑ ملتان شامل ہیں۔
بورڈ حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنے متعلقہ امتحانی مراکز پر پہنچ کر بائیومیٹرک تصدیق مکمل کروائیں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔




















