پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
انٹرویو کے لیے کال لیٹرز ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے اور امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
نتائج کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی دو اسامیوں پر دس امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں شگفتہ نذیر، ماریہ بی بی، آمنہ نسیم، عائشہ شاہد، سید علی رضا عباس اور جاوید اقبال شامل ہیں۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ میں ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر کی آسامی پر تین امیدوار انٹرویو کے لیے اہل قرار پائے، جن میں عدیل اشرف، محمد عثمان مجید اور جاوید حسن شامل ہیں، اسی محکمے میں اسسٹنٹ پروفیسر پیتھالوجی کی دس اسامیوں پر دس امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں فاطمہ منظور، نمرہ نعیم، رمیشہ زاہد شاہ، اقرا تقی، افراح احمد اور ایما جمیل شامل ہیں، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی کی دو اسامیوں پر طیبہ خالد اور زہرا علیم کامیاب قرار پائی ہیں۔
اسسٹنٹ پروفیسر آف کارڈیالوجی کی اٹھارہ اسامیوں میں سترہ امیدوار کامیاب ہوئے جن میں انعام الرحمان، زوہیب صدیق، جاویریہ حسین اور محمد نعیم طارق شامل ہیں۔
اسی طرح پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی 30 اسامیوں پر تمام 30 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں سرمد حسین، عبدالرحمن شہیر، اظہر عباس، محمد اقبال، حنظلہ آصف اور فیضان علی شامل ہیں۔
لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ میں سینئر ویٹرنری آفیسر کی پانچ اسامیوں پر پانچ امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد زین سلیم، حسن جنید، حماد احمد، مظفر اکمل اور محمد نعیم طاہر شامل ہیں۔
پنجاب پریزنز ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک سسٹم انجینئر کی دس اسامیوں میں نو امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں ہمایوں سعید، محمد علی، نبیلہ رفیق، مہنور، عبدالصمد اور ذیشان کریم شامل ہیں۔
پی پی ایس سی نے تمام کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویب سائٹ سے کال لیٹر ڈاؤن لوڈ کریں اور انٹرویو کی تیاریاں کریں




















