پیکٹا کے زیر اہتمام ہونے والے 8ویں جماعت کے امتحان میں انک پین کے استعمال پر تشویش

امتحانات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض طلبہ پیپر حل کرتے وقت مقررہ نیلی بال پوائنٹ کے بجائے انک پین استعمال کر رہے ہیں، جس پر امتحانی حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امتحانی حکام کے مطابق پیپر حل کرتے وقت اور ببل شیٹ پُر کرتے وقت صرف نیلی بال پوائنٹ کا استعمال کیا جانا لازمی ہے۔ انک پین کے ذریعے پیپر حل کرنے یا ببل شیٹ بھرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس سے جوابی شیٹس کی اسکیننگ کے عمل میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ انک پین کے استعمال کی صورت میں ببل شیٹ درست طریقے سے اسکین نہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے طلبہ کے نتائج بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان میں آتے وقت اپنے ساتھ نیلی بال پوائنٹ لازمی لائیں اور اسی کے ذریعے پیپر حل کریں۔
امتحانی عملے نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ امتحانی عمل شفاف اور بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے




















