Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان، رجسٹریشن شروع

خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت خواتین کو ای کامرس ود اے آئی اور اے آئی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ود فری لانسنگ جیسے جدید کورسز کرائے جائیں گے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ سکیں اور آن لائن روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں، خواتین امیدوار ان اسپیشلائزڈ کورسز میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

یہ آن لائن کورسز دو ماہ پر مشتمل ہوں گے جبکہ ان کی فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، خواتین امیدوار پی آئی ٹی بی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتی ہیں اور کامیاب امیدواروں کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button