Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بیس بال ایمپائرنگ اینڈ کوچنگ ریفریشر کورس ملتان میں منعقد ہوگا

پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کے زیر اہتمام بیس بال ٹیکنیکل آفیشلز کوچنگ اینڈ ایمپائرنگ اور پاک چائنہ فرینڈشپ بیس بال سیریز رواں ماہ ملتان میں منعقد ہوگی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی پالیسی اور پاکستان اولمپک کی ہدایت پر کوچنگ و ایمپائرنگ، ٹیکنیکل سٹاف کی استعداد بڑھانے کے لیے پاکستان لیول پر پہلی بار دوزہ بیس بال ایمپائرز کوچز و سکورر کا تربیتی کورس بھی ملتان میں منعقد ہوگا۔

سینئر نائب صدر و ایگزیکٹیو ڈاریکٹر پاکستان بیس بال فیڈریشن محمد جمیل کامران کی سربراہی میں ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی جس میں سیکرٹری جنرل ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن ظفر حسین وڑائچ، ٹیکنیکل آفیشلز ظفر شیروانی، محمد منظور لطیفی، واصف شیروانی اور علی شامل تھے نے انتظامات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم سے ان کے آفس میں ملاقات کی، جس میں ریفریشر کورس اور ایونٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی۔

محمد جمیل کامران نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی منظوری سے انڈر 12 اور انڈر 15 کھلاڑیوں کے لیے پاک چائنہ فرینڈز شپ بیس بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ پہلی بار بیس بال کے قواعد و ضوابط سے روشنائی کے لیے کوچنگ ایمپائرنگ اور سکورر کے لیے ریفریشر کورس منعقد کیا جارہا ہے، جس میں پاکستان بھر سے شرکاء کی کافی تعداد حصہ لے رہی ہے۔

اس سلسلہ میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن خان اور عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کا تعاون حاصل ہے عدنان نعیم نے بتایا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے پاکستان میں بیس بال کی ترقی کے لیے منعقد ہونے والے ایونٹس کو ہمارا بھرپور تعاون حاصل ہوگاش بیس بال کو پاکستان میں منفرد اہمیت حاصل ہے ملک بھر سے آنے والے شرکاء اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

بعد ازاں انتظامیہ کمیٹی نے ای لائبریری کنوینشن ہال اور گراؤنڈز کا معائنہ کیا اور ایونٹ کے سلسلہ میں مختلف ہدایات جاری کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button