پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت شروع

پاکستان سر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہونگی جنہیں شائقین pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے۔ جبکہ فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔
لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے ہوگی۔ اسی طرح ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے رکھی گئی ہے۔
ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور راولپنڈی پنڈیز کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کیے گئے ہیں۔ وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہونگے۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس بھی دستیاب ہونگے ۔ تمام سٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔
سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے، ہم نے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں، جہاں انہیں نئی ٹیموں کے ساتھ نئی حریف بھی دیکھنے کو ملیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال کا سیزن بھی شاندار ہوگا۔

















