Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیماء سکولوں کے ہزاروں اساتذہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروگرام پیماء اسکولز سے وابستہ ہزاروں اساتذہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث تعلیمی اداروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور بڑی تعداد میں اساتذہ کے ملازمت چھوڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیماء پروگرام کے تحت چلنے والے تقریباً 4,300 لائسنس یافتہ اسکولوں کو جنوری، فروری اور مارچ کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی جا سکیں، جس کے نتیجے میں سکول مالکان اور اساتذہ دونوں شدید مالی بحران کا شکار ہیں، تاخیر کے باعث لگ بھگ 20 ہزار اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق پیماء اسکولوں میں تقریباً 6 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں اور اگر اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو اس کا براہ راست اثر بچوں کی تعلیم پر بھی پڑ سکتا ہے۔ متعدد اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ کئی اساتذہ مالی مشکلات کے باعث متبادل روزگار تلاش کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہر ہفتے ادائیگیوں کے حوالے سے یقین دہانیاں کروائی جاتی ہیں، مگر عملی طور پر ادائیگیاں نہیں ہو رہیں۔ مسلسل تاخیر کے باعث ان کے گھریلو اخراجات اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر عید سے قبل تین ماہ کی بقایا تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button