Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای ڈی کا پرنسپلز کی خالی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری کالجوں میں پرنسپل (مرد و خواتین) کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے تیسرے مرحلے میں درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مجاز اتھارٹی نے باقاعدہ شیڈول کی منظوری دے دی ہے، جبکہ خالی آسامیوں کے خلاف درخواستیں وصول کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

امیدوار اس پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، درخواستیں جمع کرانے کے لیے پورٹل 13 اپریل 2026 شام 5 بجے تک کھلا رہے گا، جس کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔

تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں تاکہ انہیں آئندہ مرحلے کے لیے زیر غور لایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button