Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ملتان کا سکول کا دورہ

نعمان صدیق ڈپٹی کمشنر ملتان ,طاہرہ عزیز چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملتان, راؤ شمشاد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان اور ارسلان امیر اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز سٹی ویسٹ ملتان نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اِسلامیہ جعفریہ سورج میانی ملتان کا خصوصی وزٹ کیا۔

حاجی محمد ظفر اقبال بھٹہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بوائز اسلامیہ جعفریہ سورج میانی ملتان اور سکول کونسل کے اراکین یونس صدیقی, کفایت حسین٫ ناصر عباس٫ محسن رضا٫ رانا صابر ٫مرید حسین شاہ٫ محمد یونس خان لودھی٫ تنویر علی ,علی حسن, علی حیدر محمد بابر سجاد نے سکول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ڈی سی ملتان و دیگر تعلیمی افسران نے سکول کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی جس میں سکول کی بہترین صفائی, منیجمنٹ ٫ رزلٹس اور سکول سٹاف کی انتھک کوششوں کو سراہا گیا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button