Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز کا آغاز

وزیر تعلیم کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز کی کارروائی شروع کی ہے، جس میں 300 سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز گزشتہ دو سال سے مستقل چیئرمینز سے محروم ہیں، اور ان عہدوں کی خالی گنجائش کو پر کرنے کے لیے یہ عمل شروع کیا گیا ہے۔

انٹرویوز کے بعد کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹریز کی تقرری کے لیے بھی امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ شروع ہوگا، تین اہم عہدوں کے لیے مجموعی طور پر 1,100 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جو انٹرویوز کے عمل کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمینز کے انٹرویوز عید کے بعد بھی جاری رہنے کا امکان ہے تاکہ تمام امیدواروں کا مکمل جائزہ لیا جا سکے اور بورڈز میں شفاف اور میرٹ پر مبنی تقرری یقینی بنائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقل چیئرمینز کی تعیناتی سے تعلیمی بورڈز میں انتظامی امور کو بہتر بنانے اور امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، جس سے طلباء اور والدین دونوں کو فائدہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button