Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے فوری رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق تمام نجی تعلیمی اداروں کے لیے پبلک سیفٹی موبائل ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اے پلس، اے اور بی کیٹیگری کے اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی، جبکہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے ایپ کی تنصیب بھی لازمی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق سکولوں کو محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ سکیورٹی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا تاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ و اساتذہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے باقی ماندہ غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی فہرست متعلقہ ضلعی دفاتر کو ارسال کر دی ہے، جبکہ ای میل کے ذریعے بھی رجسٹریشن اور ایپ انسٹالیشن کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں ان احکامات پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

سکولوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے 19 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت تک احکامات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان اقدامات کا مقصد تعلیمی اداروں کی مؤثر نگرانی، سکیورٹی میں بہتری اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button