Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول کی سطح پر سکل پروگرام متعارف کروانے کی تیاری مکمل

پنجاب حکومت نے طلباء کو عملی ہنر سے لیس کرنے کے لیے سکول سطح پر سکل پروگرام متعارف کروانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت نویں جماعت سے فنی تعلیم شروع کی جائے گی تاکہ طلبہ نہ صرف تعلیمی ڈگری حاصل کریں بلکہ عملی ہنر بھی سیکھ سکیں ابتدائی پلان کے مطابق اس منصوبے پر 150 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ طلباء کو سکول کلبز اور کلسٹر سینٹرز کے ذریعے عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے لیے انڈسٹری کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں این وی کیو ایف کے مطابق سرٹیفیکیشن سسٹم نافذ کیا جائے گا تاکہ طلباء کی مہارت کا بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے۔ پروگرام مرحلہ وار نافذ ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی، سمولیشن اور ٹول کٹس کے ذریعے سیکھنے کا نیا نظام فراہم کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ لاکھوں طلبہ کو ہنر مند بنانے اور پنجاب میں نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ مواقع بڑھانے کا اہم اقدام ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button