Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی تعیناتی، انٹرویوز کا عمل تیز کردیا گیا

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبے کے 9 تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے لیے جاری عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت امیدواروں کی جانچ پڑتال اور انٹرویوز کا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین کی خالی آسامیوں کے لیے تقریباً تین ماہ قبل درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جن پر مجموعی طور پر 330 اُمیدواروں نے اپلائی کیا۔

اہلیت کے معیار اور مقررہ مارکنگ میٹرکس کی بنیاد پر ابتدائی سکروٹنی کے بعد 100 اُمیدواروں کو اہل قرار دیا گیا، جبکہ باقی درخواست گزاروں کو نا اہل قرار دے دیا گیا، نا اہل اُمیدواروں کو اپنے تحفظات کے ازالے کے لیے اپیل کا حق بھی فراہم کیا گیا تھا۔

سکروٹنی کمیٹی نے اہل قرار دیے گئے 100 اُمیدواروں میں سے 70 کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں، جبکہ باقی اُمیدواروں کے انٹرویوز عید کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ مستقل چیئرمین کی تعیناتی سے بورڈز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور امتحانی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button