Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیڈرل بورڈ کا بیرونِ ملک امتحانات سے متعلق اہم اعلامیہ

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بیرونِ ملک منعقد ہونے والے امتحانات سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بڑے فیصلے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خطے میں جاری جنگی صورتحال اور غیر یقینی حالات کے باعث ایس ایس سی 2026 کے امتحانات، جو 31 مارچ سے شروع ہونا تھے، متاثر ہو سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی خدشات برقرار رہے تو بیرونِ ملک امتحانات کو مؤخر کیا جا سکتا ہے، امتحانات کو عیدالفطر کے بعد دوبارہ شیڈول کیے جانے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

فیڈرل بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ اور والدین کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل امتحانی انتظامات پر مشاورت جاری ہے، جبکہ کسی بھی حکومتی پابندی یا لاجسٹک مسائل کی صورت میں نیا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button