Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عید ٹرین کی ملتان آمد اور روانگی

عیدالفطر کے موقع پر چلائی گئی چوتھی عید اسپیشل ٹرین گزشتہ روز ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچی۔

اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان جناب محمد حنیف گل ڈویژنل افسران کے ہمراہ خود اسٹیشن پر موجود رہے اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی اور عملی جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران ویٹنگ رومز، ہیلپ سینٹر، پینے کے صاف پانی کی دستیابی، واش رومز کی صفائی اور مسافروں کے بیٹھنے کے انتظامات کو باریک بینی سے چیک کیا گیا۔ جہاں کہیں کمی یا خامی محسوس ہوئی، وہاں فوری اصلاحی احکامات جاری کیے گئے تاکہ عید کے موقع پر آنے والے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید برآں اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی سیکیورٹی سسٹم کا بھی بغور معائنہ کیا گیا جبکہ ریلوے پولیس اسٹاف کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

ڈی ایس ملتان نے نہ صرف پلیٹ فارم بلکہ عید اسپیشل ٹرین کے اندر جا کر بھی مسافروں سے براہِ راست گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور سفر کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کیا۔ مجموعی طور پر مسافروں نے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس ملتان کی زیر نگرانی ڈویژن کے تمام بڑے اسٹیشنز پر مسافروں کی سہولیات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ انفارمیشن ڈیسک چوبیس گھنٹے فعال رکھے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو بروقت اور مؤثر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button