Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای ڈی کا بڑا منصوبہ شروع ہوگیا

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری کالجز کے انتظامی اور تعلیمی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انہیں ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا اہم منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت کالجوں کے مختلف انتظامی، تعلیمی اور مالیاتی معاملات کو ایک مربوط آن لائن نظام کے ذریعے چلایا جائے گا تاکہ نظام کو مزید شفاف، تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مختلف عہدوں پر بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

مجوزہ بھرتیوں میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، آئی ٹی اسپیشلسٹ، مانیٹرنگ ایسوسی ایٹ افسران، کمیونیکیشن ایسوسی ایٹ، آئی ٹی ایسوسی ایٹ، ایڈمن آفیسر اور دیگر تکنیکی و انتظامی عملہ شامل ہوگا جو منصوبے کو عملی شکل دینے میں کردار ادا کرے گا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیکرٹریٹ کا ای آر پی سسٹم مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔ یہ جدید سافٹ ویئر سسٹم کالجوں کے انتظامی، تعلیمی اور مالیاتی امور کو ایک مرکزی اور خودکار نظام کے تحت منظم کرے گا جس سے کام کی رفتار اور شفافیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ سے روایتی اور مینوئل طریقہ کار کو جدید، مربوط اور صارف دوست ٹولز سے تبدیل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے کالجز میں داخلوں کے نظام، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، پے رول، طلبہ کے ریکارڈ کی دیکھ بھال اور امتحانات کی درجہ بندی کے عمل میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔

اس منصوبے سے نہ صرف انتظامی معاملات میں شفافیت اور کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ طلبہ اور اساتذہ کو بھی سہولت میسر آئے گی، جس کے نتیجے میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button