Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف اور پارکو میں معاہدہ طے پاگیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پارکو کے درمیان تعلیم کے فروغ اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے، جس کے تحت باہمی تعاون کے تین اہم شعبوں پر کام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس اشتراک میں مستحق اور نمایاں طلبہ کو اسکالرشپس کی فراہمی، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پی ایس آر پی سکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر، اور اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف تعلیمی مواقع کو وسعت دینا بلکہ سکولوں کے ماحول کو بھی بہتر بنانا ہے۔ایم او یو کے تحت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) گرانٹ کے ذریعے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 50 سکولوں میں بیت الخلاء تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان سکولوں میں فراہم کی جائے گی جہاں بیت الخلاء کی کمی ہے یا موجود سہولیات ناکافی ہیں، تاکہ طلبہ کو صاف، محفوظ اور باوقار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے سے طلبہ کی حاضری میں بہتری اور ڈراپ آؤٹ ریٹ میں کمی کی توقع ہے، جبکہ اساتذہ کی تربیت کے پروگرامز سے تدریسی معیار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

تعلیمی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مؤثر اشتراک کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button