Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کورونا کے بڑھتے ہوئے وار، ویمن یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ ہوئی شکار

کورونا نے وائس چانسلر کے پی ایس کے بعد رجسٹرار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،یونیورسٹی بند کردی گئی ، گھر بیٹھ کر کا م ہوگا

کورونا کے بڑھتے ہوئے وار، ویمن یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ ہوئی شکار،
کورونا نے وائس چانسلر کے پی ایس کے بعد رجسٹرار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،یونیورسٹی بند کردی گئی ، گھر بیٹھ کر کا م ہوگا،
کورونا نے تعلیمی ادارں کو نشانہ بنانا شروع کردیاملتان میں ویمن یونیورسٹی بنی اس کا سب سے بڑا نشانہ جس کے بعد انتظامیہ مجبور ہوگئی کیمپس کو بند کرنے پر ، پہلے کورونا نے وائس چانسلر کے پی ایس عرفان کو اپنی لیپٹ میں لیا اب رجسٹرار پروفیسر فرزانہ بھی متاثرین میں شامل ہوگئیں ہیں جس سے یونیورسٹی انتظامیہ انکار ی ہے مگر اچانک پوری یونیورسٹی بند کردی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ ایچ ای ڈی کی ہدایت پر ویمن یونیورسٹی ملتان بند کردی گئی ہے کلاسز آن لائن ہوں گی، سیکورٹی اور صفائی پر مامور عملہ روٹیشن پالیسی کے تحت آئے گا، یونیورسٹی میں فزیکلی حاضری نہیں ہوگی ،اکیڈمک سرگرمیاں آن لائن ہوں گی ، تمام ہاسٹلز تاحکم ثانی بند رہیں گے ، فیکلٹی آف سائنسز کی طالبات 16اپریل سے قبل اپنی لیبارٹری کا کام مکمل کریں ، تمام فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسر گھر پر بیٹھ کرکام کریں گے ، تاہم ضرورت پڑنے پر ان کو بلایا جاسکے گا، فزیکلی اجلاس نہیں ہوں گے ، ملازمین افسر اور اساتذہ کسی شادی، فوتتگی یا رش والی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button