Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی وارننگ جاری

پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تعلیمی اداروں کو انتباہ، عدم تعمیل کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے تمام جامعات اور کالجوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پالیسی کے تحت جاری اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں، آن لائن کلاسز اور میٹنگز کے انعقاد جاری رکھیں۔

جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ جو ادارے ہدایات پر عمل درآمد نہیں کریں گے، ان کے خلاف سنجیدہ کارروائی کی جائے تعلیمی معیار اور طلبہ کی کارکردگی کو کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات کے ساتھ ہی اولین ترجیح رکھا جائے گا۔

دوسری جانب اساتذہ نے زور دیا ہے کہ جامعات اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونی چاہئیں، ان کا کہنا ہے کہ فزیکل لرننگ کی بجائے آن لائن لرننگ سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، اساتذہ نے خراب انٹرنیٹ کنکشن کو آن لائن کلاسز میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی تسلسل متاثر ہو رہا ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آن لائن اور فزیکل دونوں سرگرمیوں کو متوازن انداز میں چلائیں تاکہ طلبہ کے تعلیمی نقصان سے بچا جا سکے۔ اس ضمن میں تمام اداروں کو واضح پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کے نظام اور انٹرنیٹ کی معیاری فراہمی پر بڑھتے ہوئے مسائل نے اساتذہ اور طلبہ میں تشویش پیدا کر رکھی ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ دونوں طرز تعلیم میں توازن قائم کرکے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button