Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کے یوٹیلٹی بلز کو نان سیلری بجٹ میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نان سیلری بجٹ فارمولا میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں سے یوٹیلٹیز بلز کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

جاری مراسلے میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دسمبر 2025 کے بجلی سمیت دیگر یوٹیلٹی بلز کی نقول اور گزشتہ 12 ماہ کا مکمل ڈیٹا مقررہ پروفارما میں فراہم کریں۔

حکام کے مطابق یہ ڈیٹا نئے نان سیلری بجٹ کے فارمولے کی تیاری اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا یہ فیصلہ انتہائی اہم پیش رفت ہے کیونکہ ماضی میں سرکاری سکولوں کو بھاری بجلی بلز کی ادائیگی کے باعث شدید مالی دباؤ کا سامنا تھا، جس سے تعلیمی سرگرمیاں اور سکول کی بہتری متاثر ہوتی تھی۔

ذرائع کے مطابق اب بجلی کے بل نان سیلری بجٹ میں شامل ہونے سے سکولوں کو مالی ریلیف ملے گا اور دستیاب فنڈز کا زیادہ حصہ طلبہ کی سہولیات، تعلیمی بہتری اور سکول انفراسٹرکچر پر خرچ کیا جا سکے گا۔

مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ فراہم کردہ تمام معلومات مکمل، درست اور متعلقہ حکام سے تصدیق شدہ ہونی چاہئیں۔ تمام اضلاع کو 27 مارچ 2026 تک مطلوبہ ریکارڈ جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ نظر ثانی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

تعلیمی ماہرین اور حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے سکولوں کے مالی مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button