ہراسمنٹ کیس : احسان قادر بھابھہ کا ڈی این اے ثابت، رپورٹ عدالت میں جمع

زکریا یونیورسٹی کے ہراسمنٹ کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، شازیہ افضل بمقابلہ احسان قادر بھابھا کیس عدالت میں پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس میں نیا موڑ؛ پروفیسر ملزم قرار، پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش
ڈی این اے رپورٹ کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جس کے مطابق رپورٹ پازیٹو آئی ہے اور نمونوں کے درمیان واضح مطابقت ثابت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فرانزک لیبارٹری کی جانب سے کیے گئے سائنسی تجزیے میں حاصل کردہ سیمپلز کا تقابلی جائزہ لیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ نمونوں کے ڈی این اے پروفائلز آپس میں میچ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس : متاثرہ نے وائس چانسلر کو مراسلہ تحریر کردیا
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ فرانزک ڈی این اے رپورٹ میں ڈی ایچ اے تھانہ، ملتان میں درج مقدمہ نمبر 490/25 کے تحت ملزم احسان قادر کے خلاف اہم شواہد سامنے آئے ہیں، یہ رپورٹ 30 ستمبر 2025 کو پیش آنے والے واقعہ کی بنیاد پر تیار کی گئی متاثر خاتون شازیہ افضل کے ، فرانزک لیبارٹری میں بھیجے گئے شواہد میں خارجی اور اندرونی پرائیویٹ ایریا کے سویبس کے علاوہ استعمال شدہ ٹشو پیپر بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق، ان تینوں اشیاء پر منی (سیمن) کے آثار پائے گئے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹشو پیپر (آئٹم نمبر 3) سے حاصل کردہ سپرم فریکشن کا ڈی این اے پروفائل ملزم احسان قادر کے ڈی این اے سے مکمل طور پر مطابقت رکھتا ہے۔ ماہرین نے اس بات کے امکانات کو 536 کواڈرلین (536,000,000,000,000,000) میں سے ایک کے حساب سے ظاہر کیا ہے کہ یہ ڈی این اے کسی غیر متعلقہ فرد کا ہو سکتا ہے، اسی ٹشو پیپر کے ایپی تھیلیل (خلیاتی) حصے سے حاصل کردہ ڈی این اے کا پروفائل کم از کم دو افراد کا مرکب ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ریپ کیس : ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ؛ انکوائری افسر کا مناسب مواد موجود ہونے کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق اس مرکب میں شازیہ افضل اور ملزم احسن قادر دونوں کو بطور شریک خارج نہیں کیا جا سکتا، رپورٹ میں استعمال کردہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور یوروفارمکس نامی سافٹ ویئر سے مرکب ڈی این اے کی جانچ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جینیاتی مارکرز کی بنیاد پر تعلق/شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے، جسے کیس میں ایک اہم اور مضبوط شہادت قرار دیا جا رہا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا پازیٹو آنا کیس میں فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے اور اس سے تفتیشی عمل کو مزید تقویت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : شعبہ فاریسٹری کے چیئرمین زیادتی اور ہراساں کرنے کے الزام میں معطل
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں تفتیشی حکام آئندہ لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں جبکہ فریقین کی جانب سے بھی عدالت میں اپنے مؤقف کو مزید مضبوط انداز میں پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سماعت پر اس اہم ثبوت کی بنیاد پر کیس میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔


















