Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

ایمپلائز یونین ملتان بورڈ کا بڑا اقدام

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے مسیحی اور ہندو ملازمین میں کیش ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عیسائی برادری کے تہوار ایسٹر(5 اپریل) کے موقع پر مسیحی ملازمین کو خصوصی طور پر کیش ایوارڈ بطور تحفہ پیش کیا گیا، اسی طرح ہندو ملازمین کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ملتان بورڈ کے اقلیتی ملازمین نے ایمپلائز یونین کے صدر ملک نثار جنرل سیکرٹری شیخ عمران او ر پوری ٹیم کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے نہ صرف ان کی خوشیوں کو دوبالا کیا بلکہ ادارے میں باہمی احترام، محبت اور یگانگت کے جذبے کو بھی فروغ دیا ہے۔انہوں نے اس حسنِ سلوک کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

اس موقع پر ملک نثا ر کا کہنا تھا کہ ایمپلائز یونین تمام ملازمین کو کسی فرق کے بغیر برابر کا حق دیتی ہے، ہمارا پلیٹ فارم ملازمین کی فلاح و بہود کے لئے ہے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا، اللہ تعالیٰ ہم سب کے درمیان محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کو ہمیشہ قائم رکھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button