Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : سولر انرجی کی زیادہ پیداور؛ بجلی کا نظام غیر مستحکم، فیڈر ٹرپ ہونے لگے

بڑھتی ہوئی سولر پاور جنریشن کے باعث بجلی کا نظام غیر مستحکم ہونے لگا، جس کے نتیجے میں زکریا یونیورسٹی سے منسلک فیڈر بار بار ٹرپ ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز سے دن کے اوقات میں سولر انرجی کی پیداوار میں غیر معمولی اضافے کے باعث لوڈ بیلنس متاثر ہو رہا ہے، جس سے بجلی کی ترسیل کا نظام دباؤ کا شکار ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام نے زکریا یونیورسٹی میں رہائش پذیر صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے وہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک اپنے سولر اِنورٹرز بند رکھیں۔
اس اقدام کا مقصد نہ صرف بجلی کے نظام کو مستحکم رکھنا ہے بلکہ صارفین کے سولر انورٹرز کو ممکنہ نقصان سے بھی بچانا ہے اگر سولر سسٹمز بدستور چلتے رہے تو وولٹیج میں اتار چڑھاؤ بڑھ سکتا ہے، جس سے نہ صرف فیڈر ٹرپ ہونے کا خدشہ ہے بلکہ برقی آلات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔



















