Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مفتے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

پاکستان ریلوے میں نظم و ضبط کے قیام اور ریونیو کے تحفظ کے لیے ملتان ڈویژن میں ٹکٹ لیس سفر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔ یہ خصوصی مہم ڈی۔ایس ملتان محمد حنیف گل کے احکامات اور ڈی۔سی۔او ملتان کی زیر نگرانی 13 مارچ تا 29 مارچ 2026 جاری رہی۔

مہم کے دوران 1,808 ٹکٹ لیس مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ کرایہ اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 19,36,280 روپے (تقریباً 1.94 ملین روپے) وصول کیے گئے۔

ڈویژنل انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کا مقصد نہ صرف ریلوے ریونیو کا تحفظ ہے بلکہ مسافروں میں قانون کی پاسداری کو فروغ دینا بھی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور باقاعدہ ٹکٹ کے ساتھ سفر کو یقینی بنائیں تاکہ قومی ادارے کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button