Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئرنگ کالجوں میں داخلے کے لیے داخلہ ٹیسٹ

زکریا یونیورسٹی، ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور شعبہ سائبر سیکیورٹی کی زیرِ نگرانی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے تحت انجینئرنگ کالجوں میں داخلے کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد جاری ہے۔

اس امتحان میں طلباء کی تعلیمی اور تجزیاتی صلاحیتوں کو جانچا جا رہا ہےیہ ٹیسٹ مکمل طور پر کاغذ کے بغیر اور کمپیوٹر کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اس عمل میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم، جس کی سربراہی ڈاکٹر مظفر حمید کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے فیکلٹی اراکین کامران مصطفیٰ اور معظم علی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے تمام تکنیکی امور کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ یونیورسٹی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہےیہ داخلہ ٹیسٹ روزانہ صبح آٹھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک لیا جا رہا ہے۔

یہ سلسلہ پیر 30 مارچ سے شروع ہوا اور 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ مجموعی طور پر ایک ہزار تین سو اٹھتیس طلبہ مختلف اوقات میں اس امتحان میں شریک ہوں گے۔

گذشتہ روز زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار اعجاز احمد خان نے ٹیسٹ کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا، انتظامیہ کے مطابق یہ ٹیسٹ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے تحت اس لیے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کے داخلوں میں شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخاب کو یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button