Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ملتان کے امتحانی سنٹرز پر چھاپے، سہولیات کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں سہولیات کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق اور اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف میٹرک امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں امتحانی عمل کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی انتظامات، شفافیت اور نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کو چیک کیا جبکہ عملے کی حاضری اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں مکمل میرٹ، نظم و ضبط اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ثناء رام چند اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکیٰ سحر نے بھی اپنی تحصیلوں میں میٹرک کے امتحانی مراکز کی چیکنگ کی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button