Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک چائنہ نیشنل بیس بال لیگ انڈر 12 اور انڈر 15 اختتام پذیر

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاک چائنہ دوستی کے لازوال رشتہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں منعقد ہونے والی پاک چائنہ نیشنل بیس بال لیگ انڈر 12 اور انڈر 15 اختتام پذیر ہوگئی۔

انڈر 12 میں ملتان روہی ایگل فاتح جبکہ اسلام آباد لیپرڈ رنر اپ رہی جبکہ انڈر 15 میں کے پی کے فاتح جبکہ پنجاب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیل کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن کی جانب سے ملتان میں منعقدہ پاک چائنہ نیشنل یوتھ بیس بال چیمپین شپ میں پاکستان بھر سے انڈر 12 اور انڈر 15۔ بکھلاڑیوں نے شرکت کی، جن کے درمیان لیگ میچز کھیلے گئے انڈر 12 میں ملتان روہی ایگلز نے پانچ رنز بنائے جبکہ اسلام آباد لیپرڈ تین رنز بنا سکی، اس طرح ملتان روہی ایگل دو رن سے کامیاب رہی انڈر 15 کے فائنل میں کے پی کے نے چار رنز سکور کیے ۔

جواب میں پنجاب کے پی کے کے پچر کی بہترین پچنگ کی وجہ سے ایک رنز بنا سکی، اس طرح کے پی کے تین رنز سے فاتح رہی ل۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن طاہر محمود راجہ تھے، ان کے ہمراہ انٹر نیشنل ایمپائر محمد جمیل کامران، سرفراز احمد، ظفر خان شروانی بھی موجود تھے، جنہوں نے فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں جبکہ شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

طاہر محمود راجہ نے بتایا کہ اس نیشنل لیگ میں شرکت کرنے والے بچوں میں سے انڈر 12 اور انڈر 15 کی ٹیمیں بنائی جائینگی جن کو ماہر کوچز کی زیر نگرانی مختلف ایونٹس کے لیے تیار کیا جائے گا۔

محمد جمیل کامران نے کہاکہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے بیس بچوں میں قدرتی ٹیلنٹ نظر آیا جو کہ پاکستان میں بیس بال کے مستقبل کے لیے خوش آئند بات ہےش جلد ہی ان بچوں کو نیشنل لیول پر کوچنگ کیمپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطا الرحمن خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا خصوصی شکریہ اداکیا،جن کے تعاون سے ملتان میں پاک چائنہ نیشنل بیس بال لیگ کا کامیاب انعقاد ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button