Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گیلانی لا کالج زکریا یونیورسٹی کی لڑکی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی، تعلیمی حلقوں کی تنقید

زکریا یونیورسٹی کے گیلانی لا کالج میں مبینہ طور پر بنائی گئی ایک لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ویڈیو میں ایک لڑکی کو کالج کے احاطے میں غیر روایتی انداز میں ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے، جو پینٹ اور ہاف بازو شرٹ میں ملبوس پنجابی گانے پر ایکٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

اس ویڈیو کو بعد ازاں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طلبہ، اساتذہ اور والدین کی جانب سے اداروں میں نظم و ضبط اور نگرانی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ ویڈیو میں موجود لڑکی طالبہ ہے یا کوئی آؤٹ سائیڈر، حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف ماحول پر منفی اثر ڈالتی ہیں بلکہ اداروں کی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہیں، اس لیے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے رجحان نے نظم و ضبط کے نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں، جس پر سنجیدہ حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے جبکہ یونیورسٹی نے ٹک ٹاک بنانے پر پابندی بھی لگائی ہوئی ہے مگر سیکورٹی کی غفلت کی وجہ سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button