سینڈیکیٹ الیکشن : سکروٹنی مکمل، اہل امیدواروں کی فہرست جاری

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سنڈیکیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال (اسکرُوٹنی) کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اہل امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
رجسٹرار بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، محمد اعجاز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنڈیکیٹ کے انتخابات 16 اپریل کو منعقد ہوں گے۔
اس سلسلے میں مختلف کیٹیگریز کی نشستوں پر اہل قرار پانے والے امیدواروں کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں، لیکچررز کی نشست پر اہل امیدواروں میں ڈاکٹر عبد الرؤف خالد، ڈاکٹر محمد ساجد طفیل، انجینئر ڈاکٹر محمد شکیل، انجینئر محمد وقاص ہاشمی اور محمد رؤف احمد شامل ہیں۔
اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست کے لیے ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر محمد احسن اقبال ہاشمی، ڈاکٹر محمد امداد اللہ، ڈاکٹر راشد احمد اور ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ کو اہل قرار دیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر انجینئر ڈاکٹر محمد عامر عباس، ڈاکٹر محمد خاور نوازش، ڈاکٹر محمد خرم افضل اور ڈاکٹر سمرا مسعود شامل ہیں۔پروفیسر کی نشست کے لیے پروفیسر ڈاکٹر انیلا حمید، پروفیسر ڈاکٹر فضا ظفر، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ اقبال اور پروفیسر ڈاکٹر سفینہ ناز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے بعد آئندہ ہفتے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے ووٹر لسٹ پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔
یونیورسٹی حلقوں کے مطابق سنڈیکیٹ انتخابات کو ادارے میں اہم انتظامی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے جامعہ کے نظم و نسق اور پالیسی سازی پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔




















