Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان

ذرائع کے مطابق امتحان میں کامیابی کا تناسب 88 فیصد رہا۔پنجاب بھر سے 8 لاکھ 94 ہزار امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 7 لاکھ 82 ہزار کامیاب جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار امیدوار کامیاب نہ ہو سکے، سب سے زیادہ 358 نمبر رومیسہ ایمان نے حاصل کیے جبکہ فاطمہ بتول نے 353 اور حادیہ احمد نے 350 نمبر حاصل کیے۔
پیکٹاء کے تحت 4 مضامین کا امتحان لیا گیا تھا اور آٹھویں جماعت کے امتحان کے کل نمبر 400 مقرر تھے، حکام کے مطابق پبلک سکولوں کے طلباء 8 ویں کا نتیجہ پیکٹا ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
پنجاب میں طویل عرصہ بعد بورڈ طرز پر آٹھویں کے امتحان بحال ہوئے، آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا ۔پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔


















