جامعہ زرعیہ : ایگری بزنس ریفرنس گروپ ورکشاپ کا انعقاد

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ایگری بزنس ریفرنس گروپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر منور کاظمی،پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی وائس چانسلر لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی ملتان، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، بیج کمپنیوں، کاشتکاروں، برآمد کنندگان اور مالیاتی اداروں کے نمائندگان پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر برہان احمد، ڈاکٹر امجد اقبال،ڈاکٹر حسیب رضا اور ڈاکٹر قمر شکیل نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تحقیق اور نجی شعبے کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے۔ زرعی میدان میں جدت، کاروباری سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اس گروپ کو مضبوط بنانے کے لیے درکار تعاون اور وسائل فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر منور کاظمی نے کہا کہ ایگری بزنس ریفرنس گروپ ایک موثر پلیٹ فارم ہے جو پرائیویٹ کمپنیز فارمرز اور انڈسٹری کو سروس فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے فورمز کے انعقاد سے زرعی شعبے کو مزید مضبوط اور منافع بخش بنایا جا سکتا ہے۔


















