Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری اور نجی سکولوں میں پبلک سیفٹی موبائل ایپ کی تنصیب لازمی قرار

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں پبلک سیفٹی موبائل ایپ کی تنصیب کو لازمی قرار دیتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں حکام کے مطابق اے، اے پلس اور بی کیٹیگری کے تمام سکولوں کیلئے ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا، ذرائع کے مطابق متعدد سکولوں میں تاحال ایپ انسٹال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز) کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں اور متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہےمزید برآں سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ احکامات تمام اساتذہ تک پہنچائیں تاکہ بروقت عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ کی تنصیب اور رجسٹریشن کے عمل کی مسلسل نگرانی کرے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ مرتب کرے حکام کے مطابق ایپ انسٹالیشن میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button