Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سی ایم پنجاب ہارڈ بال انٹر ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ

سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب ہارڈ بال انٹر ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں دیگر شہروں کی طرح ملتان ڈسڑکٹ میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطا الرحمن خان نے ملتان ضلع میں سے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے منعقدہ ٹرائلز کا افتتاح کیا، اس موقع پر عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ڈویژنل کوچز عدنان مرزا، ناصر حسین سابق سیکرٹری ڈی سی اے، سہیل خان، ارشاد سونی، منظور لطیفی موجود تھے۔

عدنان نعیم نے بتایا کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ ملتان نے محترمہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈویژن کی سطح پر دنیا بھر کی مقبول ترین کھیل کرکٹ کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے ٹورنامنٹ کرانے کا پروگرام مرتب دیا ہے۔

مہمان خصوصی عطا الرحمن خان نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی محترمہ مریم نواز کی سرپرستی میں پنجاب بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سر گرم عمل ہے، اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد قابل تحسین ہے پہلے مرحلہ میں ڈسٹرکٹ لیول پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا ۔

دوسرے مرحلہ میں ان منتخب کھلاڑیوں کے فائنل ٹرائلز کے بعد ڈویژن لیول پر ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو کہ سی ایم پنجاب ہارڈ بال انٹر ڈویژن چیمپین شپ میں حصہ لینگے۔

دریں اثنا مخدوم مظفر عالم علی جعفر جام اور طاہر محمود فیض پر مشتمل سلیکڑز نے چیرمین سلیکشن کمیٹی عدنان نعیم سیکرٹری ناصر حسین کے کے ہمراہ شریک کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے، محمد منظور لطیفی نثار الحق اور یوسف اکرم نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی سولہ کھلاڑیوں کا سکواڈ بنایا جائے گا جو کہ ڈویژن لیول پر منعقدہ 14 اپریل کو ملتان میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں ملتان ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button