Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم فل، پی ایچ ڈی اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم فل ،پی ایچ ڈی اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ، ٹیسٹ پاس کرنے والے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا، ہائی سکولوں میں تعینات اساتذہ کو مراعات کے ساتھ اضافی الاونس بھی ملے گا۔

پرائمری،مڈل سکولوں میں صرف پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ خدمات سر انجام دیں گے۔ پرائمری، مڈل سکولوں کی آوٹ سورسنگ کے باعث اساتذہ کو ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود مذکورہ اساتذہ کے تجربہ سے فائدہ نہیں لیا جارہا تھا، پنجاب بھر میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 1800 سے زائد ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button