گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول ملتان میں ضلعی سطح پر داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز

اس سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام سانجھ پریت آرگنائزیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے اشتراک سے اور یونیسف کے تعاون سے کیا۔
سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق، سی ای او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میڈم طاہرہ، ڈپٹی سیکرٹری اسکولز خالد حسین بھٹہ، ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ (ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن) سمیت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ کے تحت کمیونٹی ممبران، سی پی سی ممبران، سی آر سی کے بچوں اور ان بچوں نے بھی شرکت کی جو پہلے اسکول سے باہر تھے اور اب داخل ہو چکے ہیں۔داخلہ مہم کے تحت اب تک 45 ہزار بچوں کا نیا داخلہ کیا جا چکا ہے،سیمینار میں تعلیم کی اہمیت، داخلہ اہداف، اسکول حاضری، ڈراپ آؤٹ کے خاتمے اور معیاری تعلیم کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ اداروں، اساتذہ اور والدین کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں تاکہ ہر بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے مستفید ہو سکے۔


















