Breaking NewsNationalتازہ ترین
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی

نیپرا نے جون فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اطلاق ڈسکوز صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال، لائف لائن، زرعی صارفین پرہوگا تاہم انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کو 20ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، لیکن فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
خیال رہے سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو ایف سی اےپرعوامی سماعت کی تھی۔



















