Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو، دونوں پائلٹ بحفاظت اترنے میں کامیاب

پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔
ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوا، تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثےمیں زمین پرکسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔ اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button