Breaking NewsNationalتازہ ترین
ارشد ندیم کا شاندار استقبال کرنےکےلئے ڈی سی خانیوال کو ہدایات جاری
کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس نیزہ بازی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ، ارشد ندیم نے بہترین کوشش کی۔
پاکستان کی پہلی بار جیولین تھرو فائنل میں جگہ بنا کر ارشد ندیم نے تاریخ رقم کی، ارشد ندیم نے ہم تمام پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں، جنوبی پنجاب کے جوان اسکی تقلید کریں اور اوپن ڈور گیمز میں حصہ لیں، نوجوان کھلاڑی ملتان ڈویژن کا فخر ہیں انہوں نے ڈی سی خانیوال کو بھرپور استقبال کی ہدایت کی ۔



















