ضلعی افسروں کا محرم کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ

ضلعی انتظامیہ ملتان محرم الحرام سے قبل سکیورٹی و روٹس کی بحالی کے انتظامات مکمل کرنے کیلئے مکمل پرعزم ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ماتمی جلوسوں و مجالس کے روٹس پر تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کا حکم دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ضلعی محکموں کے ہمراہ گزشتہ روز روٹس کا ہنگامی دورہ کیا۔
اس موقع پر اے سی سٹی نے ماتمی لائسنس داران کے ہمراہ روٹس پر جاری سکیموں کی انسپکشن بھی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ تمام روٹس پر مقررہ وقت تک ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے اور روٹس پر لائٹنگ،کارپیٹنگ اور صفائی سمیت تمام مثالی انتظامات کئے جائیں گے۔
خواجہ عمیر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو کل سے تمام روٹس پر تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دیا ہے۔اس موقع پر اہل تشیع مسلک کے رہنماؤں مزین چاون،خاور بھٹہ سمیت دیگر کا ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اظہار اطمینان بھی کیا



















