Breaking NewsSportsتازہ ترین
جیت ہمیشہ ٹیم اور کھلاڑی دونوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے: فواد عالم

قومی کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ جیت ہمیشہ ٹیم اور کھلاڑی دونوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز اپنے نام کریں۔
کسی بھی انٹرنیشنل میچ سے قبل پریکٹس میچ میں تیاری بہت اہم ہوتی ہے، انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے مومنٹم ٹوٹتا ہے، ایسا موسم عموماً انگلینڈ میں دیکھتے تھے، بحیثیت پیشہ ور کھلاڑی ہم ایسی صورتحال کے لیے تیار رہتے ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں سینٹر پچ پر میچ سینیریو کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،موسم کی گرمی سے نمٹنے کے لیے میں سخت فزیکل ٹریننگ کررہے ہیں۔




















