Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغانستان میں طاقت کے زور پر بننے والی حکومت قبول نہیں :سلامتی کونسل

سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں افغان مشن کی سربراہ ڈبرا لیان نے سلامتی کونسل سے طالبان کے حملے فوری بند کرانے کے لیے تمام سفارتی، سیاسی اور مالی دباؤ استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔افغان مشن کی سربراہ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان مسئلے پر اختلافات ایک طرف رکھ کر فوری متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان وزیر خارجہ کی طرف سے نمائندہ افغانستان نے بریفنگ دی۔
نمائندہ افغانستان نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ملک کا نصف حصہ اس وقت طالبان حملوں کی زد میں ہے، فلاحی بحران کی صورت حال ہے اور عالمی برادری کی مدد سے بننے والا ملکی انفرااسٹرکچر شدید خطرے میں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button